اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی تیاری کر رہی ہے، ابھی بھی ان کے پاس وقت ہے بند گلی میں نہ جائیں، وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا، اس بار یہ نہیں ہو گا کہ وہ آئیں اور ملک 10 سے 20 روز کیلئے بند ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کے زیادہ تر لوگ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتے، ابھی وقت ہے اس بند گلی میں نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو، اس طرح کے ڈراموں سے کوئی چیز حاصل نہیں ہو سکتی، اس بار مستقل لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مشورہ ہے اپنا اور اپنے لوگوں کا نقصان نہ کریں، سومنات والی مندر کی بڑھکوں سے فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ کیلئے آتے ہیں تو اس دفعہ کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پھر بھی دھرنے کیلئے آتی ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، پی ٹی آئی والوں کو خود معلوم نہیں ان کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ  نے کہا کہ اگر ان کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیک اپ کا ہے تو وہ کل رات بھی ہوا، بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے قانون کے مطابق ہر چیز کریں گے، ان کے کہنے پر بانی کا چیک اپ نہیں ہو گا، پی ٹی آئی والوں کو بانی کے چیک اپ سے متعلق بتانے کی ضرورت نہیں، بھڑکیں مارنے والوں کو بولنے دیں۔

انہوں  نے کہا کہ ہنگو کے شہداء کے جنازوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ کوئی وزیر شریک ہوا، سیاسی اختلافات جتنے مرضی ہوں، لیکن اتنی انتہا پر جاتے نہیں دیکھا، جنازے میں شرکت نہ کرنا، کیا یہ لوگ اتنے بے حس ہو گئے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ سے منسلک ہے، عوام نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، اگر اللہ  نے چاہا تو نئے صوبے ضرور بنیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے