23 Sep 2026
(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں تین ایڈیشنل سیکرٹریز کے ونگز تبدیل کر دیے گئے، محکمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری مس امیرہ بیدر کو پروکیورمنٹ ونگ میں تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر ستائش شہریار کو ڈویلپمنٹ ونگ میں تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح محمد انور کو اسٹیبلشمنٹ ونگ کا چارج دے دیا گیا ہے۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ونگز کی تبدیلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
