اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجنز کے استعمال اور خریداری پر پابندی عائد

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجنز کے استعمال اور خریداری پر پابندی عائد کر دی۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق یکم جنوری 2027 سے 10 سی سی تک کی روایتی سرنجوں کا استعمال بند، یکم جنوری سے صرف سنگل یوز والی سرنجیں استعمال کی جا سکیں گی۔ 

ہیلتھ فسیلیٹیز کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ  طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا موثر انتظام یقینی بنایا جائے، سنگل یوز ڈسپوزایبل اشیاء بشمول سرنجز، انفیوژن و ڈرپ سیٹ اور کینولاز کی ری سائیکلنگ کو مکمل طور پر روکا جائے۔

متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرنجز اور ڈرپ سیٹس کا دوبارہ استعمال نہیں گا، ایک انجیکشن متعدد مریضوں کو لگانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے، تمام ہسپتالوں و کلینکس کی انتظامیہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کرے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ہسپتالوں و کلینکس اور ہیلتھ فیسیلیٹیز کی انسپکشن کرے گا، خلاف ورزی پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے