اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ترجیح ہے، ڈی سی لاہور

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں پولیو مہم کی فیلڈ کوریج اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز، سی ای او ہیلتھ، عالمی مبصرین، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور فیلڈ کوریج سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر عالمی مبصرین نے لاہور میں پولیو فیلڈ ورکرز کی کاوشوں کو سراہا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کی سو فیصد کوریج یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا اولین ترجیح ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسران فیلڈ میں پولیو کوریج کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور پولیو کے خاتمے کیلئے فیلڈ ٹیموں کی کاوشیں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے