اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، 2 واٹر پلانٹس بند

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 واٹر پلانٹس بند کر دیئے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بحریہ ٹاؤن اور کالج روڈ پر واقع واٹر پلانٹس کے پانی کے سیمپلز فیل قرار پانے پر انہیں بند کیا گیا، کارروائی کے دوران علی الصبح ناکہ بندی کرکے 13 گوشت بردار گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 45 ہزار کلوگرام مرغیوں اور گوشت کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 2 ہزار 200 کلوگرام مردہ گوشت تلف کر دیا گیا، 39 فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کے دوران 24 مقامات پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق مختلف فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پائی گئی، جبکہ ضروری ریکارڈ اور دستاویزات بھی موجود نہیں تھے، معائنے کے دوران کھلی نالیاں، زنگ آلود مشینری اور گندے فرش بھی پائے گئے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معیاری خوراک کی فراہمی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کیلئے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے۔

فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے