اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب: انسداد پولیو مہم، ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

اجلاس میں ٹاسک فورس نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 21 سے 27 ستمبر تک انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ 6 لاکھ 48 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بریفنگ کے مطابق 13 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہو گی، لاہور میں مہم مسلسل 7 روز جبکہ دیگر اضلاع میں 4 روز جاری رہے گی، پولیو مہم 8 اضلاع میں مکمل جبکہ 5 اضلاع میں جزوی طور پر منعقد کی جائے گی، مہم کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 376 ہدف شدہ یونین کونسلز کا احاطہ کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقررہ مراکز پر بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے 2 ہزار 60 فکسڈ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، خواجہ سلمان رفیق  نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مہم کو خامیوں سے پاک بنانے کا عزم ہے، اُنہوں  نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ زیادہ نقل و حرکت والے علاقوں اور ہائی رسک علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے