اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت صحت کی انٹرڈیپارٹمنٹل کوآرڈینیشن کمیٹی نے پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرصحت  مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت بین الادارہ جاتی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،مصطفیٰ کمال نے کہاپاکستان کےمعمول کےحفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کیلئے اہم پیشرفت ہے،گاوی اور دیگر عالمی شراکت داروں کےساتھ ہیگزویلنٹ ویکسین تک رسائی کیلئے چودہ ماہ سے کوششیں کی جا رہی تھیں،اس ویکسین سے بچوں کو کم تکلیف ہوگی اور والدین کا اعتماد اور تعاون بھی بہتر ہوگا۔

وزیرصحت نے گاوی گلوبل فنڈ، عالمی ادارہ صحت،یونیسیف،گیٹس فاؤنڈیشن اوردیگر شراکت داروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا،اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ مجوزہ شیڈول کے مطابق بچوں کو ہیگزویلنٹ ویکسین چھ،دس، اورچودہ ہفتےکی عمرمیں دی جائےگی،اس منتقلی کی نیشنل امیونائزیشن ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ سے بھی توثیق ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے