اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں مہلک حادثات میں ملوث 1800 ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ رواں سال مہلک ٹریفک حادثات میں ملوث 1800 ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، جبکہ سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 414 ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مہلک حادثات میں ملوث 150 سے زائد ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔ مہلک حادثات میں ملوث 46 پبلک سروس وہیکل (پی ایس وی) ڈرائیورز کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق رواں سال 58 ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل (ایچ ٹی وی) اور 43 لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی) ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کیے گئے، جبکہ 200 سے زائد کار اور موٹر سائیکل ڈرائیورز کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی، اوور سپیڈنگ، ریش ڈرائیونگ اور ون ویلنگ جیسی سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔ غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ڈرائیونگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثات کی روک تھام اور انسانی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے بتایا کہ مؤثر ٹریفک اقدامات کے باعث رواں سال مہلک حادثات میں 32 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے ذریعے حادثات میں کمی اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے