اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہو گی

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی۔

 

 صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں اور آئندہ خصوصی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ٹاسک فورس نے پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہم کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اِسی طرح اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر، محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام، پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان، متعلقہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 13 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران ایک کروڑ 6 لاکھ 48 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، لاہور میں مہم سات روز جبکہ دیگر ہدف شدہ اضلاع میں چار روز جاری رہے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم پنجاب کے 8 اضلاع میں مکمل جبکہ 5 اضلاع میں جزوی طور پر منعقد کی جائے گی، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں مکمل مہم ہوگی جب کہ اٹک، بہاولپور، فیصل آباد، قصور اور میانوالی کے مخصوص علاقوں اور یونین کونسلز میں بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

مہم کے دوران مجموعی طور پر 1,376 ہدف شدہ یونین کونسلز کا احاطہ کیا جائے گا، پولیو مہم کے لیے 39,774 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 77,488 اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

حکام کے مطابق 36,420 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر 81 لاکھ 67 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، مقررہ مراکز پر بچوں کی ویکسینیشن کے لیے 2,060 فکسڈ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جبکہ مسافر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے 1,294 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مہم کو خامیوں سے پاک بنانا ضروری ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ گھروں پر موجود نہ ہونے والے یا مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کی دوبارہ کوریج ہر صورت یقینی بنائی جائے، زیادہ نقل و حرکت والے اور ہائی رسک علاقوں میں ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ بس اسٹینڈز، تمام سفری راستوں، انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر ٹرانزٹ ٹیمیں فعال رہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کو مہم کی سخت نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسڈ چلڈرن کی کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

اجلاس میں مہم کی تیاریوں، ٹیموں کی تعیناتی، ٹرانزٹ پوائنٹس، ہائی رسک علاقوں اور مسڈ چلڈرن کی دوبارہ کوریج سمیت مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے