15 Sep 2026
(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا انوکھا اقدام ، ایم ڈی کیٹ امتحان کا سوالنامہ امیدواروں کو ساتھ واپس لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
چاروں صوبوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے والی یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کسی امیدوار کو ایم ڈی کیٹ امتحان کا سوالنامہ پیپر کے بعد ساتھ نہ دیا جائے۔
یاد رہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کا سوالنامہ 2017 سے امیدواروں کو ساتھ لیجانے کی اجازت تھی، امیدوار ایم ڈی کیٹ کے پرچے اور جوابی کاپی کی نقل کے ذریعے خود اپنا رزلٹ مرتب کرتے تھے۔
