(لاہور نیوز) ڈولفن اسکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ (پی آر یو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان سمیت 87 عادی مجرمان اور 3 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایک خطرناک ڈکیت گینگ بھی گرفتار کیا گیا، دورانِ پٹرولنگ ڈولفن و پی آر یو نے 9 اشتہاری ملزمان سمیت 87 عادی مجرمان کو گرفتار کیا تاہم 3 عدالتی مفرور بھی پولیس کے ہاتھ لگے۔
پولیس کے مطابق مشکوک سرگرمیوں میں ملوث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجہ میں 26 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں
ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ ون ویلرز اور پتنگ بازی میں ملوث 25 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے تاہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
