20 Sep 2026
(لاہور نیوز) شادمان پولیس نے گول چکر سے پتنگوں کی کھیپ سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم آن لائن آرڈر پر ضلع جھنگ سے لاہور پتنگیں سپلائی کرنے آیا تھا اور سوشل میڈیا پر پتنگوں کی خرید و فروخت کی تشہیر کرتا تھا۔
ملزم آن لائن آرڈرز پر پتنگیں تیار کرکے صوبہ بھر میں سپلائی کرتا رہا۔ گرفتار ملزم سے 2 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے، پتنگ بازی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
