اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی ٹاؤن شپ کا مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک

20 Sep 2026
20 Sep 2026

(لاہور نیوز) سی سی ڈی ٹاؤن شپ کی ٹیم کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم افضال ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ گرین ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیر حراست ملزم افضال کو ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست ملزم افضال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آگیا اور گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے ملزم افضال کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے