اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ون ویلرز اور پتنگ بازی کیخلاف کارروائی، 22 ملزمان گرفتار

20 Sep 2026
20 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلرز اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مسلم ٹاؤن، نواں کوٹ، فیکٹری ایریا اور دیگر علاقوں سے 18ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔

پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان بھی دھر لیے گئے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزمان شہزاد، رضا، علی، حامد، شاہد، علی حیدر، احسن، شہباز اور دیگر شامل ہیں، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے