(لاہور نیوز) رواں سال شہر لاہور میں 2026 کے پہلے 8 ماہ کے دوران قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پولیس کرائم ریکارڈ کے مطابق 2025 کے پہلے 8 ماہ کے مقابلے میں رواں سال قتل کی وارداتیں 14 فیصد جبکہ اقدام قتل کے مقدمات 28 فیصد کم ہوئے سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کی 37 اور اقدام قتل کی 82 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں، رواں سال قتل کی 28 اور اقدام قتل کی 54 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 44 اور اقدام قتل کے 131 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال قتل کے 45 اور اقدام قتل کے 94 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 22 اور اقدام قتل کے 30 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، رواں سال قتل کی 9 اور اقدام قتل کی 20 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
صدر ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 47 اور اقدام قتل کے 79 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال قتل کے 42 اور اقدام قتل کے 60 مقدمات رپورٹ ہوئے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کے 25 اور اقدام قتل کے 48 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال قتل کے 24 اور اقدام قتل کے 41 مقدمات درج ہوئے۔
اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال قتل کی 52 اور اقدام قتل کی 90 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں، رواں سال قتل کے 46 اور اقدام قتل کے 62 مقدمات درج ہوئے۔
