20 Sep 2026
(ویب ڈیسک)کوٹ لکھپت آٹو مارکیٹ میں پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
چونگی امرسدھو میں کوٹ لکھپت آٹو مارکیٹ کے قریب گاڑی پارک کرنے کے تنازع پر معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق تلخ کلامی کے دوران ملزم نے شہری کو تھپڑ مارا، بعد ازاں اس کی ٹانگ پر فائر کرکے زخمی کر دیا۔ زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے،تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
