اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اولڈ انارکلی اور شالیمار پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار

20 Sep 2026
20 Sep 2026

(لاہور نیوز) اولڈ انارکلی اور شالیمار پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان میں کائنات، ضیاء، عبدالعزیز اور فیاض شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے