اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 41 نئے ججز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(لاہور نیوز)پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں نئے تعینات ہونے والے 41 ججز کو صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات کردیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات ہونے والے ججز میں 2 ایڈیشنل سیشن ججز اور 39 سول ججز شامل ہیں، سول جج محمد مزمل ملک کو ڈیرہ غازی خان، مستنصر اشرف کو ساہیوال، سلطان امین کو گوجرانوالہ، اقرا مقدس کو اوکاڑہ، عروج سکندر کو خانیوال اور محمد عون کو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔

ثانیہ یاسمین اور عقیل سعید کو لاہور، معاذ علی کو بھکر، ام کلثوم کو گجرات، باسل فواد بٹ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، صبا نواز کو سیالکوٹ، نور فاطمہ رزاق کو چنیوٹ اور خرم مجید کو لیہ تعینات کیا گیا ہے۔

عاطف ستار کو بہاولپور، ساحر علی خان کو بہاولنگر، فضا طارق کو شیخوپورہ، صفوانہ حسن کو خوشاب، حافظہ کومل عروج کو میانوالی، رابعہ سیف کو مظفرگڑھ، عدیل اشرف کو ملتان اور مریم شاہد کو نارووال تعینات کیا گیا۔

زینش کرامت کو حافظ آباد، عروج اعجاز کو فیصل آباد، محمد عثمان کو راجن پور، علی احمد ہٹ کو راولپنڈی، تہمینہ کو جھنگ، سارہ انس کو منڈی بہاؤالدین، کوثر طیبہ سلطانہ کو ننکانہ صاحب، جویریہ محبوب الٰہی کو راولپنڈی، محمد احسن رضا کو لودھراں اور سائرہ سیف کو گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح سید وفا عباس کو جہلم، اقرا خالد کو پاکپتن، صبا سناور بھٹی کو قصور، تیمور ظفر کو چکوال، عطیہ حنیف کو ملتان، وجیہہ زینب کو رحیم یار خان اور سہیل کرامت کو وہاڑی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گی نئے تعینات ہونے والے ججز 22 ستمبر یا اس سے قبل اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر چارج سنبھالیں گے، ججز کو متعلقہ اضلاع کے سینئر سول ججز کی عدالتوں کے ساتھ تین ماہ کے لیے منسلک کیا جائے گا۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پری سروس ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد نئے ججز اپنی باقاعدہ عدالتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے