اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ذاتی مفاد کیلئے سرکاری عہدے کا استعمال، 3 کسٹمز اہلکار گرفتار

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(لاہور نیوز) شہریوں سے فراڈ کی دو مختلف شکایات پر قلعہ گجر سنگھ اور سول لائنز کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان کسٹمز کے حاضر سروس ملازمین ہیں، چوکی بی بی پاک دامن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شکیل، غلام رسول اور عبداللہ کو گرفتار کیا، ملزمان پر الزام ہے کہ وہ ذاتی مفاد کیلئے کسٹمز اہلکار بن کر شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کرائے کی گاڑی پر نیلی لائٹ لگا کر سامان سے بھری گاڑیوں کو روکتے تھے، چیکنگ کے بہانے ڈرائیورز کو گاڑی میں بٹھا کر کسٹمز آفس لے جانے کا جھانسہ دیا جاتا، جبکہ اسی دوران ان کا ساتھی سامان سے بھری گاڑی لے کر فرار ہو جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں وارداتوں میں مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے مالیت کا سامان ہتھیایا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے مبینہ طور پر ہتھیایا گیا کپڑا بھی برآمد کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سرکاری عہدے یا شناخت کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنا کسی صورت قبول نہیں اور شہریوں سے فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے