اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں موسم تبدیل ، رات کے وقت ہواؤں سے موسم سرد ہونے لگا

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم تبدیلی کی جانب گامزن ہے، صبح کے اوقات میں سورج کی کرنیں زمین پر بکھرنے لگیں، جبکہ رات کے وقت ہوائیں چلنے سے موسم میں بہتری آنے لگی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 184 ریکارڈ کی گئی، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 211 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 190 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے