اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کو تیار نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جب اپنے مخالف کو دیوار کے ساتھ لگائیں گے تو پھر ان کے پاس کیا آپشن رہ جاتا ہے؟ حکومت کی پالیسی ہے اپنے کسی مخالف کو سانس نہیں لینے دینا۔

انہوں نے کہا حکومت کا سیاسی مخالفین کے ساتھ ملک دشمنوں والا رویہ ہے، مسلم لیگ کی لیڈرشپ کا یہ مسئلہ نہیں کہ لوگ کیا سوچتے ہیں، مسلم لیگ کی لیڈرشپ اپنے ایم این ایز، ایم پی ایز سے بھی ملاقات نہیں کرتے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا یہ لوگوں کے ووٹوں سے نہیں آئے، اس لیے انہیں پرواہ نہیں، انہوں نے کہا ایون فیلڈ کی طرح جہاز کی بھی کوئی منی ٹریل نہیں ہے، پنجاب میں غربت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کے مطابق جب مریم نواز نے اقتدار سنبھالا تو پنجاب میں غربت کی شرح 16 فیصد تھی، پنجاب میں غربت کی شرح 23 فیصد ہو چکی ہے، انہوں نے سوال کیا یہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی پرفارمنس؟ مجھے نہیں پتا ان کی کونسی پرفارمنس سے جیلس ہونا ہے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے