18 Sep 2026
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کے پٹرولنگ آفیسر نے شہری کا گمشدہ بیگ تلاش کر لیا اور واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پٹرولنگ آفیسر سہیل وزیر ڈوگر نے شہری کا گمشدہ بیگ تلاش کیا، جس میں 62 ہزار 300 روپے نقدی اور اہم ضروری دستاویزات موجود تھیں۔
پٹرولنگ آفیسر نے بیگ شہری کے حوالے کر دیا، جس پر شہری نے لاہور ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے سہیل وزیر ڈوگر کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں، فرض شناسی اور ایمانداری پر مبنی ایسے اقدامات پولیس کے عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔
