اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات التوا کا شکار

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم  نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور فوری ریلیف کے اقدامات کیلئے دو دن کا وقت مانگا تھا، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود حکومتی ٹیم  نے دوبارہ رابطہ نہیں کیا۔

لیاقت بلوچ  نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے متبادل ذرائع اور مختلف حل کی تجاویز حکومت کے سامنے پیش کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں مزید پیش رفت نہ ہونا تشویش کا باعث ہے، ہٹ دھرمی اور خراب حکمرانی کا رویہ حکومت کیلئے مشکلات اور منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے