19 Sep 2026
(لاہور نیوز) باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نعمان اور عمیر شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا، برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
