18 Sep 2026
(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے مریضوں اور لواحقین سے رابطہ کرنے والے نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جعلی ڈاکٹر کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے ملزم حسن اعجاز، شالیمار ٹاؤن کا رہائشی ہے مقدمے کے مطابق نوسرباز جنرل ہسپتال میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرتا اور انہیں مبینہ طور پر گمراہ کرتا رہا۔
ڈیوٹی ڈی ایم ایس نے مبینہ جعلی ڈاکٹر سے سوالات کیے تو وہ گھبرا گیا، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے معاملہ پولیس کے علم میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
