اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: بدفعلی، زناء بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بدستور جاری

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں بدفعلی، زناء بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بدستور جاری، رواں سال 8 ماہ کے دوران بدفعلی کے 574 مقدمات درج کئے گئے۔

مختلف علاقوں سے زناء بالجبر کی 498، اجتماعی زیادتی کی 36 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر اور کینٹ ڈویژن بدفعلی کے 128، 128 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 100، سٹی ڈویژن میں بدفعلی کے 92 مقدمات درج ہوئے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 90، سول لائنز ڈویژن سے بدفعلی کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ زناء بالجبر کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 132 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 98، کینٹ ڈویژن میں زناء بالجبر کے 92 مقدمات درج، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 80، سٹی ڈویژن سے زناء بالجبر کی 56 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سول لائنز ڈویژن میں رواں سال زناء بالجبر کے 40 مقدمات کا اندراج کیا گیا، اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 10 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، کینٹ ڈویژن میں 9، صدر ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 6 مقدمات درج کئے گئے

اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 6، سول لائنز ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 3 مقدمات کا اندراج ہوا، سٹی ڈویژن میں رواں سال اجتماعی زیادتی کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے