18 Sep 2026
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ پر 33 روز سے جاری دھرنا لانگ مارچ کی تیاری کے لیے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور کے مطابق دھرنا اب ایک تحریک میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جماعت اسلامی کل سے شہر بھر میں لانگ مارچ کی آگاہی مہم کا آغاز کرے گی، جس کے تحت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹس میں رابطہ مہم چلائی جائے گی اور تاجر برادری سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ جماعت اسلامی لاہور کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاری کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
