اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا 19 ستمبر سے آغاز، 21 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسکول کرکٹ 2026-27 19 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں پہلی بار 100 اضلاع کے 1,400 اسکولوں سے 21 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔

پروگرام کا افتتاحی میچ ہفتہ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا،  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان لائیو پرفارم کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اور ٹورنامنٹ کے دوسرے سیزن کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا دوسرا سیزن ہفتہ 19 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بیکن ہاؤس اسکول اور ایچی سن کالج کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر ٹورنامنٹ کا دائرہ گزشتہ سیزن کے 39 اضلاع اور 450 اسکولوں سے بڑھا کر 100 اضلاع اور 1,400 اسکولوں تک کیا گیا ہے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے اسکول کرکٹرز کو پی سی بی کے ایج گروپ اور پاتھ ویز سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

افتتاحی میچ کے بعد شائقین کے لیے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو افتتاحی میچ اور میوزیکل کنسرٹ دونوں کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے