اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا شیڈول جاری

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(دنیا نیوز) پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ و طالبات کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

 

سرکاری سکولوں میں کم از کم ہفتے میں ایک دن کھیلوں کی سرگرمیاں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سکول و مرکز کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے 12 سے 23 اکتوبر تک ہوں گے۔

تحصیل سطح کے کھیلوں کے مقابلے 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہوں گے، ضلعی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 10 سے 20 نومبر تک کرائے جائیں گے جبکہ صوبائی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 23 سے 27 نومبر تک منعقد ہوں گے۔

سپورٹس گالا میں ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے شامل ہوں گے، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، فٹبال اور شطرنج کے مقابلے بھی ہوں گے، سرکاری سکولوں میں تیراکی کے مقابلے بھی سپورٹس سرگرمیوں کا حصہ ہوں گے۔

ضلعی تعلیمی حکام کو کھیلوں کے مقابلوں کے لیے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام سرکاری سکولوں کی انتظامیہ کو کھیلوں کے مقابلوں کے لیے ضروری انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال نے سپورٹس سرگرمیوں کے شیڈول کو اہم ٹاسک قرار دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے