اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے ویلفیئر فنڈز میں اضافہ کر دیا گیا

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے مختلف سکالرشپس، میڈیکل اسسٹنس اور ویلفیئر فنڈز میں اضافے سمیت دیگر سہولیات میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیٹی کی شادی کیلئے گفٹ کی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، سروس کے دوران فوت ہونے والے اہلکار کی بیٹی کیلئے رقم 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے جبکہ شہید کی بیٹی کیلئے سب سے زیادہ 7 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں تاہم  شادی گفٹ کا کلیم شادی کے 2 سال کے اندر جمع کرانا لازمی ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کلاس چہارم کیلئے 20 ہزار روپے یکمشت نیا وظیفہ، ایف اے اور ایف ایس سی کیلئے سالانہ 50 ہزار روپے جبکہ گریجویشن کیلئے سالانہ 60 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

سپیشل ایجوکیشن کیلئے ماہانہ 75 ہزار روپے یا سالانہ امداد اور علاج معالجہ کیلئے 15 لاکھ روپے تک مالی معاونت دی جا سکے گی، سکالرشپ کا کلیم داخلے کے 2 سال کے اندر جمع کرانا ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کینسر کے علاج کیلئے حاضر سروس اہلکار کو 10 لاکھ روپے جبکہ بیوی اور بچوں کیلئے 5 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں، معمولی سرجری کیلئے اہلکار کو ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ بیوی بچوں کیلئے ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے