17 Sep 2026
(لاہور نیوز) پولیس نے خواتین اور بچوں سے متعلق مختلف مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم حارث کو گرفتار کیا، باغبانپورہ پولیس نے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں نامزد ریاض، کاہنہ پولیس نے زیادتی کی کوشش کے الزام میں رمضان جبکہ شادباغ پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم فرید کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق سندر پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں نامزد نثار اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب قاسم کو بھی گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔
