اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنے کی تجویز

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنے پر مشاورت کا فیصلہ کر لیا، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بچوں کے استحصال اور فحاشی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنا بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیملی وی لانگ کے نام پر فحاشی کے مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی تجاویز زیر غور ہیں، کئی ممالک کی طرح بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پی ٹی اے، این سی سی آئی اے اور وفاقی و صوبائی پولیس حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بچوں کے استحصال اور فحاشی سے متعلق کیسز کا جائزہ بھی پیش کیا جائے گا، جبکہ آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی سوشل میڈیا پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے