اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، ڈیڈلاک ختم

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان فیول ریلیف پیکج پر معاملات طے پا گئے، کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے پیکج پر عملدرآمد شروع کردیا۔

 

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے مطابق حکومت سے مذاکرات کامیاب رہے اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کو ریلیف پیکج کی ادائیگی سٹیٹ بینک کے ذریعے 48 گھنٹوں میں اکاؤنٹس میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پی پی ڈی اے کے مطابق حکومت ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی، جبکہ وزیر پیٹرولیم نے آئندہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حکومت اور ڈیلرز کے درمیان اتفاق رائے کے بعد فیول ریلیف پیکج پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی اور کئی روز سے جاری ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔

اجلاس میں پی پی ڈی اے قیادت نے شرکت کی، جن میں ملک خدا بخش، طارق حسن، انور کمال اور ملک شیر خان شامل تھے، پی پی ڈی اے سندھ کے صدر امیر خان نے زوم لنک کے ذریعے جبکہ پی پی ڈی اے پنجاب کے وائس چیئرمین راجہ وسیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے