اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے حکومتی ریلیف سکیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسکیم کے تحت پیٹرول فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے کہا کہ ریلیف سکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی، جبکہ موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد بھی مشکل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف فراہم کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی متاثر ہے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کے واجبات بھی زیر التوا ہیں۔

انوار کمال نے کہا کہ ریلیف اسکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابلِ عمل نہیں، ڈیلرز اپنے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی موجودہ ریلیف اسکیم کے تحت ڈیلرز پیٹرول فراہم نہیں کریں گے۔

وائس چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کس طریقہ کار کے تحت ادا کرے گی؟ حکومت سے تین روز سے رابطہ کیا جا رہا ہے، تاہم تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے