اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوگرا ریٹ پر ایل پی جی گیس کی دستیابی نایاب، قیمت میں خودساختہ اضافہ

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہر میں صارفین کو اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر ایل پی جی دستیاب نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

اوگرا کی جانب سے رواں ماہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 258 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے، تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 420 سے 460 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے، کارروائیوں کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں ایل پی جی کی دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں دکاندار شٹر ڈاؤن کرکے مبینہ طور پر چوری چھپے ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں، جبکہ دکانیں بند ہونے کا جواز بنا کر گیس بلیک میں فروخت کئے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا ہونے سے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مقررہ نرخ پر ایل پی جی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمت مقرر کئے جانے کے باوجود مارکیٹ میں اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے ایل پی جی کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کریں اور مقررہ نرخ سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے