اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ کی پٹرول پمپس کی چیکنگ

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کیلئے لاہور انتظامیہ نے رات گئے پٹرول پمپس کی سخت چیکنگ کی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہو گئی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر شہر بھر میں پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ رات 12 بجے سے لاہور کے تمام پٹرول پمپس کی سخت چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی والے نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس فیلڈ میں موجود رہ کر مانیٹرنگ کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

مانیٹرنگ کا عمل سخت کرنے کیلئے پٹرول پمپس پر خصوصی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے، شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے پٹرول پمپس پر خصوصی فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ پٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے، پٹرول پمپس پر کسی قسم کی بے ضابطگی، کوتاہی یا تاخیر کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے