اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارتِ پٹرولیم کے مطابق عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے اثرات پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

وزارتِ پٹرولیم کے مطابق اوگرا نے 17 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کرلیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ آج اعلان کردہ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے