(لاہور نیوز) پولٹری مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
ایک طرف برائلر گوشت اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، تو دوسری طرف انڈوں کے دام میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کے بعد برائلر گوشت کی نئی قیمت 454 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، صافی گوشت بازار میں صافی گوشت شہریوں کو 520 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
ادھر زندہ برائلر کی فارم گیٹ ریٹ قیمت میں 5 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فارم گیٹ ریٹ 285 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل زندہ برائلر 299 روپے کلو مقرر ہے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 313 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
مرغی کے برعکس انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے، پرچون قیمت میں انڈوں کے دام میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 251 روپے فی درجن مقرر ہو گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 410 روپے مقرر کی گئی ہے۔
