اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق  تھانہ سندر کی حدود میں سندر روڈ پر سی سی ڈی چوہنگ اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس کے مطابق ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اِسی طرح سی سی ڈی چوہنگ نے سندر روڈ پر مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے مبینہ طور پر رکنے کے بجائے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس نے ہلاک ملزم کی شناخت ریاض کے نام سے کی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا ملزم تین درجن سے زائد مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آیا، جبکہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے