اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بچوں کے خلاف مبینہ جنسی جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) بچوں کے خلاف مبینہ جنسی جرائم کے دو مختلف واقعات میں لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سبزہ زار پولیس  نے 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم وسیم کو گرفتار کیا، جبکہ ملت پارک پولیس نے 11 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کے الزام میں علی احمد کو حراست میں  لے لیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف بچوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں اور معمولات پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی بات کو نظرانداز نہ کریں، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے