اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی چوہنگ کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) تھانہ سندر کی حدود میں سی سی ڈی چوہنگ کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ہلاک ملزم کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو تین درجن سے زائد مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ سی سی ڈی چوہنگ اور ملزمان کے درمیان ہوا۔ سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم نے سندر روڈ پر مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ناکہ بندی کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے