میٹرک پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی شرکت
(لاہور نیوز) لاہور میں میٹرک 2026 کے پوزیشن ہولڈرز اور ہائی اچیورز کے اعزاز میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( پیف) کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے شرکت کی جہاں انہوں نے طلبہ میں کیش پرائز اور لیپ ٹاپس تقسیم کئے تاہم پیف پارٹنر سکولوں کے طلبہ نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی تھیں،
دوسری جانب ڈی جی خان بورڈ کی تیسری پوزیشن ہولڈر فروا احمد کو ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور لیپ ٹاپ دیا گیا، طالبات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کشف سعید کو 50 ہزار روپے اور لیپ ٹاپ سے نوازا گیا۔
پیف کی جانب سے 6 ہائی اچیورز کو خصوصی لیپ ٹاپس بھی دیے گئے، تقریب میں چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور ایم ڈی شاہد فرید بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسکول بند کرنے سے کوئی خاطر خواہ بچت نہیں ہوگی وفاقی حکومت اسکول بند کرنے کے بجائے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ۔
صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فنڈز میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
