اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پراسیکیوشن نظام میں سستی اور غیر ذمہ داری کی کوئی گنجائش نہیں، عرفان صادق تارڑ

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ نے ضلع کچہری لاہور کا اچانک دورہ کیا اور افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی۔

دورے کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نے عدالتوں میں چالان بروقت پیش نہ کرنے پر متعلقہ پراسیکیوٹرز کی سخت سرزنش کی، انہوں نے کہا کہ چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنا پراسیکیوٹرز کی بنیادی ذمہ داری ہے، پراسیکیوشن کے نظام میں غیر ذمہ داری اور سستی کی کوئی گنجائش نہیں۔

چودھری عرفان صادق تارڑ نے واضح کیا کہ سرکاری ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جو پراسیکیوٹر کام نہیں کرے گا، وہ نوکری میں نہیں رہے گا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ غیر حاضر اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی، فیلڈ میں پراسیکیوٹرز اور سٹاف کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے اچانک معائنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور افسران و اہلکاروں کی حاضری، کارکردگی اور سرکاری امور کی انجام دہی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے