اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، دو رکنی متحرک موٹر سائیکل و رکشہ چور گینگ گرفتار

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں، ایک چنگ چی رکشہ اور تیز دھار خنجر برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ گوالمنڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سہیل اصغر اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے متحرک چور گینگ کی گرفتاری پر گوالمنڈی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ انسدادِ جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے