اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں اینٹی سموگ کارروائیاں تیز،3 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبہ بھر میں دھواں چھوڑنے والی اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 3 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ دھواں چھوڑنے پر 9 سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور 6 سے زائد ماحول دشمن گاڑیوں کے روٹ پرمٹس معطل کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 14 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، جبکہ 1800 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

رواں ماہ 1100 سے زائد ریت اور مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالیوں کو بغیر ترپال سفر کرنے پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت مینٹی ننس یقینی بنائیں اور ماحول کو آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب کو سموگ فری بنانے کیلئے متحرک ہو کر کام کیا جائے اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

محمد وقاص نذیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مؤثر انداز میں کارروائیاں کر رہی ہیں، حکومتی ہدایات کے مطابق سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں مختلف بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے، اپنے ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا تدارک کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے