اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کریک ڈاؤن، 1028 مطلوب افراد گرفتار

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز): لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے رواں سال 826 اشتہاری ملزمان اور 202 عدالتی مفروروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال ٹریول آئی سافٹ ویئر کی مدد سے 63 لاکھ 83 ہزار سے زائد مسافروں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 10 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سمارٹ آئی سافٹ ویئر کی مدد سے 20 ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ ٹیکنالوجی بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں 826 اشتہاری اور 202 عدالتی مفرور ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطلوب مجرمان کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہوٹلوں میں قیام پذیر مسافروں کے کوائف کا پولیس سافٹ ویئرز میں بروقت اور مکمل اندراج یقینی بنایا جائے تاکہ مطلوب افراد کی بروقت نشاندہی اور گرفتاری ممکن ہوسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے