اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ موٹرسائیکل چور گرفتار

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ہربنس پورہ پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ موٹرسائیکل چور شہباز کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکلیں چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کے قبضے سے چھ موٹرسائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم  نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے، پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے کہا کہ شہر بھر میں متحرک موٹرسائیکل چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے