15 Sep 2026
(لاہور نیوز) سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پرویز الہٰی کی جانب سے طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے اور کیس کی مزید کارروائی 17 نومبر تک ملتوی کردی۔
ایف آئی اے لاہور کی جانب سے مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔
