اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فالکن کی غیرقانونی نیٹنگ کے خلاف کارروائی، 2 شکاری گرفتار

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(لاہور نیوز) وائلڈ لائف رینجرز لاہور نے فالکن کے غیرقانونی شکار اور نیٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق کارروائی برکی کے علاقے پدری میں کی گئی، جہاں دو افراد فالکن کی غیرقانونی نیٹنگ میں ملوث پائے گئے، دونوں شکاریوں کو موقع سے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران فالکن کی غیرقانونی نیٹنگ میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور پرندوں کی نیٹنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے