اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیگم کوٹ میں پارٹی پِلز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لاہور اور قصور ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں ایکسٹیسی گولیاں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

کارروائی کے دوران فیکٹری سے 12 ہزار تیار ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 3 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق فیکٹری سے 25 گرام آئس اور ایکسٹیسی گولیاں تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا 40 کلوگرام خام مال بھی برآمد کیا گیا۔

برآمد شدہ خام مال کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے، جبکہ یہ خام مال مزید ایک لاکھ ایکسٹیسی گولیاں بنانے کے لیے کافی تھا۔

کارروائی کے دوران مرکزی ملزم، المعروف ’’جناب‘‘، کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیکٹری کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے